سوریا کمار سے متعلق بیان پر بالی وڈاداکارہ نے وضاحت پیش کردی

رئیلیٹی شو ایم ٹی وی اسپلٹس وِلا سے نام کمانے والی بالی وڈ اداکارہ خوشی مکھرجی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو سے متعلق دیے گئے بیان پر وضاحت پیش کردی۔

خوشی مکھرجی نے کہا کہ سوریا کمار یادیو سے کوئی رومانوی تعلق نہیں تھا اور میرے بیان کو غلط تناظر میں پیش کیا گیا۔

خوشی مکھرجی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہوگیا تھا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ایک تقریب میں خوشی مکھرجی نے بتایا تھا کہ میرے پیچھے بہت سے کرکٹرز ہیں لیکن میں کسی کرکٹر کو ڈیٹ نہیں کرنا چاہتی۔

انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ سوریا کماریادیو بھی ان ہی میں سے ایک ہیں، وہ مجھے بہت میسجز کیا کرتے تھےلیکن اب ہم زیادہ بات نہیں کرتے۔

دوسری جانب سوریا کمار یادیو کی جانب سے ان دعوؤں کا فی الحال کوئی جواب نہیں دیا گیا ہے۔

Check Also

وِل اسمتھ پر ساتھی فنکار کے ساتھ جنسی ہراسانی کا الزام، مقدمہ درج

ہالی ووڈ کے معروف اداکار اور ریپر ول اسمتھ ایک نئے قانونی تنازعے کی زد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *