ترک سیاستدان صلاح الدین دمیرتاش کو منگل کے روز صدر رجب طیب اردوان کی توہین کے الزام میں 17 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔
صلاح الدین دمیرتاش ترکیے کی کرد سیاست میں ایک نمایاں اور مقبول رہنما رہے ہیں، انہیں 2016 میں گرفتار کیا گیا تھا اور اس وقت مختلف ’دہشت گردی سے متعلق‘ مقدمات میں جیل میں ہیں۔
آج سنائے جانے والے فیصلے کے تحت 52 سالہ صلاح الدین دمیرتاش کو 17 ماہ اور 15 دن اضافی قید کی سزا سنائی گئی، وہ اس وقت شمال مغربی ترکیے کی ادرنا جیل میں قید ہیں، ان کے وکیل کے مطابق یہ سزا صدر کی توہین سے متعلق کئی مقدمات کو یکجا کرکے سنائی گئی ہے جو برسوں پرانی تقاریر سے متعلق تھے۔
غیر ملکی خبرساں ایجنسی کے مطابق 2021 میں بھی صلاح الدین دمیرتاش کو حکومت کی پالیسیوں پر تنقید، خاص طور پر 2015 میں شامی سرحد کے قریب ترک فضائیہ کی جانب سے روسی فوجی طیارہ مار گرائے جانے کے واقعے پر تبصرہ کرنے پر ساڑھے تین سال قید کی سزا دی جاچکی ہے۔
THE PUBLIC POST