کرک انفو‘ ٹی 20 ٹیم آف دی ایئر کا اعلان،کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں

معروف کرکٹ ویب سائٹ ’کرک انفو‘ نے ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کر دیا۔

ویب سائٹ کی جانب سے جاری کردہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر 2025 میں پاکستان کا کوئی کرکٹر شامل نہیں ہے۔

اس ٹیم میں بھارت اور انگلینڈ کے 3، 3 ویسٹ انڈیز کے 2 آسٹریلیا، افغانستان اور جنوبی افریقا کا ایک ایک کھلاڑی شامل ہے۔

کرک انفو کی ٹیم آف دی ایئر میں ابھیشک شرما، فل سالٹ، جوز بٹلر، نکلوس پوران اور ڈیوالڈ بریوس شامل ہیں۔

ویب سائٹ کی جانب سے ٹم ڈیوڈ، سیم کرن، جیسن ہولڈر، نور احمد، ورن چکرورتھی اور جسپریت بمرا کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

Check Also

زیر التوا ایک لاکھ سے زائد ڈرائیونگ لائسنس کی پرنٹنگ ایک ماہ میں مکمل کرنے کا حکم

پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے صوبے بھر میں زیر التوا ایک لاکھ 17 ہزارسے زائد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *