ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا بھارت کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی ہیروئن بن گئیں۔
پریانکا چوپڑا سائوتھ انڈین فلموں کے کامیاب ترین ہدایت کار اور فلم ساز راجا مولی کی نئی فلم SSMB29 میں کام کر رہی ہیں۔اس فلم میں پریانکاچوپڑا کے مدمقابل ساوتھ انڈین سپر اسٹار مہیش بابو ہیں اور یہ فلم بھارت کی سب سے مہنگی فلم ہوگی جس پر تقریبا ایک ارب بھارتی روپے لاگت آئے گی جس میں پریانکا 30کروڑ روپے معاوضہ وصول کریں گی۔پریانکا چوپڑا اپنے شوہر کے ساتھ لاس اینجلس میں رہائش پذیر ہیں اور انھوں نے ایمیزون پرائم ویڈیو کی سیریز سیٹاڈل کیلئے 41 کروڑ روپے کا معاوضہ لیا تھا۔اداکارہ ماضی میں بھی بالی ووڈ میں کام کرچکی ہیں لیکن گزشتہ چار سال سے وہ انڈسٹری سے باہر تھیں اور آخری فلم میں راج کمار رائو کے ساتھ کی تھی۔