پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم ستمبر سے معمولی کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 61 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 13 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 57 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

اوگرا پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق اپنی ورکنگ آج رات گئے وزارت پیٹرولیم کے ذریعے فنانس ڈویژن کو بھجوائے گا۔

وزارت خزانہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد قیمتوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کرے گی۔

Check Also

تباہی کی اصل وجہ بارش نہیں نالوں اور دریاؤں کی زمینوں پر کمرشل تعمیرات ہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اپنے اعمال کا بوجھ اللہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *