غزہ جنگ پر تنقید، ہسپانوی نائب وزیراعظم کےاسرائیل میں داخلے پر پابندی

غزہ جنگ کے معاملے پر اسرائیل پر تنقید کرنے والے سینئر ہسپانوی حکام پر اسرائیل میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

تل ابیب سے اسرائیلی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل اسپین کی نائب وزیر اعظم اور وزیر محنت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں رکھے گا۔

اسرائیلی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اسپین کی نائب وزیر اعظم اور وزیر محنت یولاندا ڈائز پر اسرائیل میں داخلے پر بھی پابندی ہوگی، یہ پابندیاں اسپین کی وزیر برائے یوتھ اینڈ چلڈرن پر بھی لگائی جائیں گی۔

خبر ایجنسی کے مطابق ہسپانوی وزیر اعظم نے آج اسرائیل کے خلاف 9 نئے اقدامات کا اعلان کیا تھا۔

Check Also

ٹرمپ نے ایران کو ’ڈیڈ لائن‘ دیدی؛امریکی میزائل بردار بحری جہاز ایلات میں لنگرانداز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے خفیہ طور پر ایران …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *