پارا چنار میں راستوں کی بندش کے خلاف کرم پریس کلب کے سامنے دھرنا دوسرے روز میں داخل

پشاور(پبلک پوسٹ)ڈی آئی خان : کرم میں راستوں کی بندش اور بدامنی کے خلاف کرم پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا دوسرے روز میں داخل ہوگیا، دھرنے میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی راستے کھولنے کے لیے نعرے لگائے۔
دھرنے کے منتظمین نے کہا کہ اپنے حقوق اور مظالم کے خلاف دھرنا دے رہے ہیں ، رمضان المبارک کے باوجود ہمارے راستے مکمل بند ہیں، گزشتہ 155 روز سے ہم محاصرے میں ہیں، ٹل پاراچنار واحد مین شاہراہ اور ضلع کے تمام راستوں کو آمد و رفت کیلئے کھول دی جائے جب تک مین سڑک نہیں کھولی جاتی تب تک دھرنا جاری رہے گا۔
انہوں ںے کہا کہ اگر آج رات تک سڑک نہیں کھولی گئی تو کل سے تمام راستوں کو حکومت کیلئے بھی بند کریں گے، دھرنا شرکا عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے مزید برداشت ختم ہوچکی ہے۔

Check Also

سونے کی قیمت میں ریکارڈ توڑ اضافے کے بعد بڑی کمی

مسلسل کئی روز کے بڑے اضافے کے بعد عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں فروخت بڑھنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *