سمیع خان فلم کی شوٹنگ کے دوران خطرناک حادثے کا شکار ہوگئے

اداکار سمیع خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران آگ سے جھلسنے سے بال بال بچ گئے تھے۔

اپنی دلکش شخصیت کی وجہ سے مداحوں میں مقبول اداکار سمیع خان نے ایک پروگرام کے دوران انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران اس وقت جلنے سے بچے جب انہیں آگ کے پاس جسم پر تیل لگا کر ایک بغیر شرٹ پہنے سین ریکارڈ کروانا تھا۔

سمیع خان کے مطابق ’جب میں جسم پر تیل لگا کر آگ کے پاس پوز دینے پہنچا تو آگ کی تپش اتنی محسوس ہوئی جیسے جل جاؤں گا اس لئے میں فوری آگ سے دور ہوگیا‘۔

اداکار نے بتایا کہ جب مجھ سے دور ہٹنے کی وجہ پوچھی گئی تو میں نے بتایا کہ آگ کی تپش ناقابل برداشت ہے۔ سمیع کا کہنا تھا کہ انہوں نے بعد میں آگ سے بچنے کا توڑ بھی پیش کیا گیا تاہم پھر بھی وہ مشکل سے 5 سیکنڈ کا ہی سین ریکارڈ کروا سکے۔

Check Also

محسن گیلانی کا خود کو جنات کا بادشاہ قرار دینے کا دعویٰ

پاکستان کے معروف ٹی وی اور ریڈیو اداکار و پروڈیوسر سید محسن گیلانی نے دعویٰ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *