کراچی (پبلک پوسٹ )
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر 7 میں ڈکیتی کی واردات کے دوران فائرنگ سے شہری کی جان لینے والا ملزم مشتعل عوام کے ہاتھوں ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ڈاکو نے ڈکیتی مزاحمت پر عبدالحنان نامی شہری پر فائرنگ کی جس کے بعد علاقے میں شور مچنے پر لوگ بڑی تعداد میں موقع پر جمع ہوگئے۔
عوام نے فرار ہوتے ہوئے ملزم کو پکڑ کر کھمبے سے باندھا اور شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔
س دوران کچھ افراد نے ملزم پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔
اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور آگ پر مٹی ڈال کر بجھائی، جس کے بعد شدید زخمی ملزم کو اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ دورانِ علاج دم توڑ گیا۔پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
THE PUBLIC POST