کراچی (پبلک پوسٹ)کراچی میں گودام چورنگی کے قریب کیش وین پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 3 سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگئے جب کہ ملزم 97 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی کورنگی نے کہا کہ کورنگی گودام چورنگی پر کیش وین پر فائرنگ سے کیش وین کے سیکیورٹی گارڈز زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، ایس ایس پی کورنگی طارق نواز نے کہا کہ کیش وین سے لوٹ مار کی تحقیقات کیلئے ٹیمیں روانہ کردی گئیں۔
ریسکیو حکام نے کہا کہ زخمی سیکیورٹی گارڈز کی شناخت خالد اور سدھیر اقبال کے نام سے کی گئی، ملزمان 97 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوئےہیں۔