بنگلہ دیش کا بھارتی آئی سی سی آفیشل کو ویزا دینے سے انکار

ڈھاکا: بنگلادیش کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے وینیوز کے معاملے پر بنگلادیش کا دورہ کرنے والے آئی سی سی وفد میں شامل بھارتی اہلکار کو ویزا دینے سے انکار کر دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آئی سی سی کے دو رکنی وفد نے ورلڈکپ کے وینیوز کے معاملے پر بنگلادیش کا وزٹ کرنا تھا۔

رپورٹس کے مطابق آئی سی سی وفد میں ہیڈ آف اینٹی کرپشن اینڈ سیکیورٹی اینڈریو ایپہگریو اور بھارت سے تعلق رکھنے والے سینئر ایگزیکٹو شامل تھے، Bangladesh نے صرف ہیڈ آف اینٹی کرپشن اینڈ سیکیورٹی کو ویزا جاری کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اینڈریو ایپہگریو دو روزہ دورے پر آج Bangladesh پہنچیں گے۔ آئی سی سی وفد کے دورے کا مقصد ورلڈکپ کے وینیوز کی تبدیلی پر بات چیت کرنا تھی۔

یاد رہے کہ Bangladesh نے سیکیورٹی خدشات کے باعث ورلڈکپ کیلیے بھارت نہ جانے کا اعلان کر رکھا ہے۔

Check Also

افغانستان میں زلزلے سے مکان منہدم، ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق

کابل میں زلزلے سے مکان منہدم ہونے کیوجہ سے ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *