کراچی (پبلک پوسٹ )
کراچی کے علاقے گلشن حدید میں چوری کی غیر معمولی واردات پیش آئی۔
ایس ایس پی ملیر عبدالخالق پیرزادہ کے مطابق، یوسی چیئرمین رضا جتوئی کے گھر چور گھس گئے اور 40 لاکھ روپے نقدی اور 20 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات لے گئے۔
حیرت انگیز بات یہ ہے کہ دو روز بعد چور دوبارہ آئے اور یہ نقدی و زیورات واپس گھر میں پھینک گئے۔
پولیس نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ذمہ داروں کو گرفتار کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
THE PUBLIC POST