ٹیکس دہندگان کی کئی ہفتوں کی بےیقینی ختم، ایف بی آر نے انکم ٹیکس ریٹرن فارم جاری کر دیا

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس دہندگان کی کئی ہفتوں کی بے یقینی ختم کرتے ہوئے ٹیکس سال 2025 کے لیے حتمی انکم ٹیکس ریٹرن فارم جاری کر دیے ہی۔

ایف بی آر نے ایس آر او 1561(I)/2025 اور ایس آر او 1562(I)/2025 کے ذریعے افراد، تنخواہ دار طبقے، ایسوسی ایشن آف پرسنز (سے اس پیز)، کمپنیوں اور کاروباری لوگوں کے لیے آسان اور سادہ ای ریٹرن فارم متعارف کروائے ہیں تاکہ فائلرز کے لیے ریٹرن جمع کرانے کے عمل کو زیادہ شفاف اور سہل بنایا جا سکے۔

یہ حتمی فارم ایف بی آر کی جانب سے سات جولائی 2025 کو ڈرافٹ فارم جاری کرنے کے 40 دن بعد سامنے آئے ہیں۔

تاہم ایک تنازع اس وقت کھڑا ہوا جب ڈرافٹ فارم جاری ہونے کے فوراً بعد ہی آئی آر آئی ایس پورٹل ریٹرن جمع کرانے کے لیے کھول دیا گیا جس کے باعث یہ سوال اٹھا کہ ڈرافٹ مرحلے میں جمع کرائے گئے ریٹرن درست تصور ہوں گے یا نئے فارم پر دوبارہ جمع کرانے ہوں گے۔

Check Also

پاکستان کا یو اے ای کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان کا یو اے ای کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ سہ ملکی سیریز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *