توشہ خانہ ٹو کیس آخری مراحل میں داخل استغاثہ کی کارروائی مکمل

توشہ خانہ ٹو کیس آخری مراحل میں داخل

اسپیشل جج سینٹرل شارخ ارجمند نے کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی۔ سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو کمرۂ عدالت میں پیش کیا گیا۔

بانی پی ٹی آئی کے وکلاء ارشد تبریز، ظہیر عباس اور بیرسٹر علی ظفر عدالت میں پیش ہوئے جبکہ وفاقی پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی اور بیرسٹر عمیر مجید ٹیم کے ہمراہ پیش ہوئے۔

استغاثہ نے کیس کے آخری دو گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرا دیے۔ گواہان میں نیب کے تفتیشی افسر محسن ہارون اور ایف آئی اے کے تفتیشی افسر شاہد پرویز شامل تھے۔ تفتیشی افسران پر وکیل صفائی 24 ستمبر کو جرح کریں گے۔

توشہ خانہ ٹو کیس میں مجموعی طور پر 20 گواہان نے بیانات ریکارڈ کروائے جبکہ 18 پر جرح مکمل کر لی گئی ہے۔

سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں اور بشریٰ بی بی کی بھابی مہرالنساء بھی کمرۂ عدالت میں موجود تھیں۔

عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس کی مزید سماعت 24 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

Check Also

بھارت پاکستان کے صدر، وزیراعظم، آرمی چیف والادل گردہ کہاں سے لائے گا؟ صدر زرداری

صدر مملکت آصف زرداری کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کے صدر، وزیراعظم، آرمی چیف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *