ثانوی تعلیمی بورڈنے کراچی میں نویں اور دسویںجماعت کے امتحانات کے شیڈول کا اعلان

کراچی (پبلک پوسٹ)کراچی میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے آئندہ جماعت نویں اور جماعت دسویں کے امتحانات کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔بورڈ کے بیان کے مطابق امتحانات 8 اپریل سے شروع ہوں گے، امتحانات میں مجموعی طور پر 3 لاکھ 50 طلبہ شریک ہوں گے، جن کے لیے 499 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

امتحانی مراکز کی مکمل فہرست بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر شائع کر دی گئی ہے، کراچی بورڈ کے چیئرمین نے کہا کہ تمام طلبا کو کمپیوٹرائزڈ آن لائن ایڈمٹ کارڈ جاری کر دیے گئے ہیں۔بورڈ کی ہدایات کے مطابق امتحانی مراکز پر سخت پابندیاں نافذ کی جائیں گی اور موبائل فون یا کسی بھی الیکٹرانک ڈیوائس کو کسی بھی صورت میں لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

Check Also

بھارت نے جنگی جنون میں مبتلا ہوکر 7 مئی کو بزدلانہ حملہ کیا، محمد احمد شاہ

کراچی (پبلک پوسٹ)صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے کہا ہے کہ بھارت نے جنگی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *