‏اسلام آباد میں بغیر رجسٹریشن ٹیکسی اور بائیکیا چلانے پر پابندی عائد

اسلام آباد:‏اسلام آباد میں بغیر رجسٹریشن ٹیکسی اور بائیکیا چلانے پر پابندی عائد کردی گئی۔

‏ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے تمام آن لائن ٹیکسی اور بائیکیا سروسز کی باضابطہ رجسٹریشن کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت تمام ڈرائیورز اور گاڑیوں کی معلومات جمع کی جائیں گی۔

رجسٹریشن فارم پر اسلام آباد پولیس کو بھی تمام ڈیٹا تک رسائی حاصل ہوگی اور ڈرائیور کے لیے مسافروں کی تفصیلات ایپ پر اپلوڈ کرنا لازمی ہوگا۔

مسافر کے شناختی کارڈ نمبر کے اندراج کے بغیر ڈرائیور کو سواری لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی، کل سے باضابطہ رجسٹریشن کا آغاز کیا جائے گا، غیر رجسٹرڈ گاڑیوں، بائیکیا اور ڈرائیورز کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔

Check Also

لاہور قلندرز نے کمندو مینڈس کو ڈائریکٹ سائننگ کر لیا

پاکستان سپر لیگ 12 کے لیے لاہور قلندرز نے سری لنکا کے کمندو مینڈس کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *