سٹاک مارکیٹ میں تیزی کے بعد مندی، ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان سٹاک ایکسچینچ میں ٹریڈنگ کے دوران زبردست اضافہ دیکھا گیا جہاں 100 انڈیکس 800 سے زائد پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ 83 ہزار 216 پوائنٹس کی حد پر پہنچ گیا ہے۔

ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں اچانک مندی چھاگئی جو کاروباری روز کے اختتام تک برقرار رہی جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 186 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 82 ہزار 153 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز 100 انڈیکس 1789 پوائنٹس کمی کیساتھ ایک لاکھ 82 ہزار 340 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

Check Also

کراچی میں ہلکی بارش کے باعث سڑکوں پر پھسلن، کئی موٹر سائیکل سوار گرکر زخمی

کراچی کے مختلف علاقوں میں رات اور صبح کے وقت ہلکی بارش کے بعد سڑکوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *