15 سالہ بچی سے زیادتی و قتل کا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا

گجرانوالہ:15 سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم سلمان چیمہ روڈ کے محلہ کا رہائشی تھ، جس کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا گیا تو سامنے سے مزاحمت کی گئی، جس پر دوطرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن گیا۔

ملزم نے تھانہ سول لائن کے علاقے میں 15 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا تھا۔ ملزم کی لاش کو شناخت کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا ہے ۔

Check Also

میر رضا قتل کیس: شارع فیصل پر احتجاج،نامزد 20 نوجوانوں کی عبوری ضمانت منظور

سیشن عدالت شرقی میں میر رضا کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے شارع فیصل پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *