سبکدوش گورنر سندھ کامران ٹیسوری عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب چلے گئے۔
کامران ٹیسوری سعودی عرب میں چند روز قیام کریں گے، روضۂ رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پرحاضری بھی دیں گے۔
اس موقع پر کامران ٹیسوری نے گفتگو میں کہا کہ خدا حافظ کہنے کے لیے ایئر پورٹ آنے والے تمام پروٹوکول عملے کا شکر گزار ہوں۔
اس سے قبل گورنر ہاؤس کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا تھا کہ کوئی بھی ساری زندگی کسی منصب پر نہیں رہتا۔
انہوں نے یہ بھی کہ کہ میں گونگا بہرا یا ڈمی گورنر نہیں تھا، نہ رہنا چاہتا ہوں، کہہ سکتا ہوں کہ کس نے ہٹوایا لیکن کہوں گا نہیں۔
واضح رہے کہ سندھ کے نئے گورنر نہال ہاشمی کی حلف برداری کی تقریب آج شام 4 بجے ہو گی۔
چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نہال ہاشمی سے گورنر کے عہدے کا حلف لیں گے، حلف برداری گورنر ہاؤس کراچی میں ہو گی۔
یاد رہے کہ وزیرِاعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر صدرِ مملکت آصف زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔
THE PUBLIC POST