ڈیفنس واقعہ: خاتون افسر کے بیٹے کا پولیس پر بدسلوکی اور ہراسانی کا الزام

ڈیفنس میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پیش آنے والے واقعے میں خاتون پولیس افسر کے بیٹے خبیب نے پولیس اہلکاروں پر بدسلوکی اور ہراسانی کے سنگین الزامات عائد کر دیے۔

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خبیب کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او نے انہیں اور ان کی والدہ کو گالیاں دیں، جبکہ واقعے کے وقت ان کے گن مین کو مبینہ طور پر اغوا کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پولیس اہلکاروں کا مقصد انہیں بدنام کرنا تھا۔

نوجوان کے مطابق ایک اہلکار نے انہیں گلے سے پکڑا، جس پر انہوں نے اپنے دفاع میں اہلکار کو پیچھے دھکیلا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ ایسا نہ کرتے تو ان کی حفاظت کون کرتا۔

خبیب نے مزید کہا کہ پولیس اہلکار انہیں ہراساں کر رہے تھے اور انہیں باقاعدہ طور پر تھانے لے جانے کے بجائے کہیں اور منتقل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔

واقعے کے بعد یہ معاملہ سوشل میڈیا اور عوامی حلقوں میں زیر بحث ہے، جبکہ پولیس اور متاثرہ فریق کے متضاد مؤقف سامنے آنے کے بعد شفاف تحقیقات کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔

Check Also

پی ٹی آئی لانگ مارچ، اسلام آباد میں رینجرز کی تعیناتی میں 15اکتوبر تک توسیع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیشِ نظر حکومت نے سکیورٹی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *