فرحان سعید نے اپنا نیا گانا’اندروں کھاجانا‘ ریلیز کر دیا

معروف گلوکار، نغمہ نگار اور اداکار فرحان سعید نے اس ویک اینڈ پر اپنے پرستاروں کے لیے دہری تفریح پیش کرتے ہوئے اپنے فنی سفر کے سلسلے کو مزید آگے بڑھایا ہے۔

فرحان سعید نے محبت، آرزو اور جذبات کی گہرائی پر مبنی اپنے گانے ’اندروں کھاجا نا‘ کا ٹریک باقاعدہ ریلیز کر دیا۔

عروہ حسین کی شاندار اداکاری نے اس میوزک ویڈیو کو بے حد پرکشش بنا دیا ہے، یہ ویڈیو تمام بڑے پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے۔

اس سنگل کی ریلیز کے ساتھ ساتھ فرحان نے اپنی آنے والی فلم ’لو دی سوں‘ کا پہلا پوسٹر بھی جاری کر دیا۔ 

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فرحان سعید نے کہا کہ میرے نزدیک موسیقی اور اداکاری ایک ہی تخلیقی سفر کے دو رخ ہیں، ’اندروں کھاجا نا‘ کے ذریعے میں اپنے پرستاروں کے لیے گہرے ذاتی جذبات پیش کرنا چاہتا تھا۔

Check Also

سپارکو نے ذوالحج کے چاند اور عید الاضحیٰ کی تاریخ سے متعلق پیشگوئی کردی

ذوالحج 1447 ہجری کے چاند کی متوقع رویت سے متعلق پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *