سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں مؤثر کارروائیاں، 18خوارج جہنم واصل

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 18 دہشت گرد جہنم واصل کر دیئے۔

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی عزم استحکام ویژن کے تحت فتنہ الخوارج کیخلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کر کے 13 خوارج کو ہلاک کر دیا، سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان اور گردونواح میں فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسزنے فتنہ الخوارج کی نقل و حرکت پر مسلسل نگرانی رکھتے ہوئے ان کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی۔

دوسری جانب سکیورٹی فورسز کی آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے خلاف بھی موثر کارروائیاں جاری ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق مستونگ کے علاقوں سیاپشت اورکلی گشتری میں سکیورٹی فورسزنے فتنہ الہندوستان کیخلاف آپریشن کے دوران 5 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا، ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔

سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس اور سرچ آپریشن جاری ہے، دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں پوری شدت سے جاری رہیں گی۔

Check Also

لانگ مارچ ختم کرنے کی کنجی بانی پی ٹی آئی کے پاس ہے:شوکت یوسف زئی

پاکستان تحریکِ انصاف خیبر پختون خوا کے ترجمان شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *