جو کچھ کمایا سابق شوہر نےسب کچھ قبضے میں لے لیا تھا: مایا خان کا انکشاف

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکارہ و میزبان مایا خان نے انکشاف کیا ہے کہ میرے سابق شوہر نے میری تمام جمع پونجی مجھے سے لے لی تھی۔

حال ہی میں اداکارہ و میزبان نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

حالیہ انٹرویو میں مایا خان نے بتایا تھا کہ ایک وقت ایسا بھی تھا جو مارننگ شو کیلئے انہیں ماہانا 25 لاکھ روپے بطور معاوضہ ملا کرتا تھا بعدازاں انہوں نے 4 لاکھ روپے ماہانہ پر بھی مارنگ شو کیا۔

تاہم اب انہوں نے اسی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ میں نے جو کچھ کمایا میرے کے سابق شوہر نے سب کچھ اپنے قبضے میں لے لیا تھا، جس کے بعد مجھے شدید مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اس معاملے پر ہر جگہ آواز اٹھائی، میرے پاس تمام ثبوت بھی موجود تھے۔ میں دو سال تک عدالتوں کے چکر لگاتی رہی، لیکن اپنی محنت کی کمائی واپس حاصل نہ کر سکی۔

میزبان کی جانب سے جب سوال پوچھا گیا کہ ثبوت ہونے اور میڈیا میں ہونے کے باوجود انہوں نے اس معاملے کو میڈیا میں ہائی لائٹ کیوں نہیں کیا تو انہوں نے کہا کہ جب انسان کسی صدمے سے گزر رہا ہوتا ہے تو ایسی باتیں ذہن میں نہیں آتیں۔

Check Also

2015 اور 2016 کے آپریشن میں کے ایم سی اور واٹر بورڈ کے بعض ملازمین پر دہشتگردی کے الزامات سامنے آئےسینئر وزیر شرجیل انعام میمن

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی کی تباہی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *