میرے بیٹے یا میرا اداکارہ حمیرا اصغر سےکبھی تعلق نہیں رہا،حکیم سجاد

میرپورخاص کراچی میں پراسرار طور پر جاں بحق ہونے والی اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کا معاملہ میرپورخاص تک پہنچ گیا۔

محکمہ صحت سندھ کے ڈپٹی ڈائریکٹر طب حکیم سجاد حسین نے کہا ہے کہ انکا اور ان کے بیٹے کا اداکارہ سے کبھی کوئی تعلق نہیں رہا، سوشل میڈیا پر الزامات لگانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے وکلاء کے ہمراہ میرپورخاص پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں پراسرار طور پر جاں بحق ہونے والی اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کی لاش فلیٹ سے ملنے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک درخواست وائرل ہوئی جس میں میرے بیٹے ڈاکٹر سیرم اور مجھ پر قتل میں ملوث ہونے کا الزام لگایا جا رہا ہے۔

Check Also

پی ٹی آئی لانگ مارچ، اسلام آباد میں رینجرز کی تعیناتی میں 15اکتوبر تک توسیع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیشِ نظر حکومت نے سکیورٹی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *