والد کو 10 رمضان کو قرآن پڑھتے ہوئے شہید کیا گیا: مجتبیٰ خامنہ ای

ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے پہلے آڈیو پیغام میں بتایا ہے کہ ان کے والد اور ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کو 10 رمضان کے دن قرآن پاک کی تلاوت کے دوران شہید کیا گیا۔

نئے ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے خطاب میں والد کی موت کو شہادت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا جب خطے میں کشیدگی اور جنگی صورتِ حال شدت اختیار کر رہی تھی۔

ان کا کہنا ہے کہ اس نقصان نے ایرانی قوم کو گہرے صدمے سے دوچار کیا ہے۔

ایران کے نئے سپریم لیڈر نے ایرانی عوام سے صبر اور اتحاد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو اس مشکل وقت میں متحد رہنے کی ضرورت ہے۔

مجتبیٰ خامنہ ای نے واضح کیا کہ جنگ جاری رہے گی اور ایران اپنے شہداء کے خون کا بدلہ لے گا۔

نئے سپریم لیڈر کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایران اپنے دشمنوں کے خلاف ڈٹ کر کھڑا رہے گا اور کسی دباؤ کے آگے نہیں جھکے گا۔

واضح رہے کہ شہید آیت اللّٰہ خامنہ ای کئی دہائیوں تک ایران کے سیاسی اور مذہبی نظام کی سب سے بااثر شخصیت رہے ہیں، ان کی قیادت نے ایران کی داخلی اور خارجی پالیسیوں پر گہرا اثر ڈالا ہے۔

Check Also

کراچی پورٹ سے متحدہ عرب امارات کیلئے نئی فیڈر سروس کا آغاز

پاکستان کے معاشی حب کراچی پورٹ سے متحدہ عرب امارات کے لیے نئی فیڈر سروس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *