ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اور اسٹیٹ بینک سرکل کراچی کی کاروائیاں

کراچی (پبلک پوسٹ )
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اور اسٹیٹ بینک سرکل کراچی کی کاروائیاں

حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

گرفتار ملزمان میں مصطفی، شکیل، امداد علی اور کاشف غوری شاململزمان کو گارڈن، نیو چلی روڈ اور کینٹ اسٹیشن کراچی سے گرفتار کیا گیا

گرفتار ملزمان حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہیںگرفتار ملزم شکیل اور مصطفی کے قبضے سے مجموعی طور پر 60 لاکھ روپے برآمد کئے گئے

جبکہ ملزم امداد علی اور کاشف غوری کے قبضے سے 15000 سعودی ریال، 4970 یو اے ای درہم، 22 ملین ایرانی ریال برآمدملزمان کے قبضے سے 400 امریکی ڈالر، 96 عمانی ریال، 160 تھائی بھات بھی برآمدملزمان کے قبضے سے 1 لاکھ ازبک سوم، 49500 عراقی دینار، 15 چائینیز یوآن، 93 ملائیشین رنگٹ برآمدملزمان کے قبضے سے 8 لاکھ روپے بھی برآمدملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہے تھے

گرفتار ملزمان سے موبائل فونز، حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق ڈیجیٹل شواہد برآمد کر لیے گئے ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکےملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئیملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیںترجمان ایف آئی اے

Check Also

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی تعاون کا فریم ورک شروع کرنے پر اتفاق

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)وزیرِاعظم نے ریاض میں سعودی ولی عہد سے ملاقات کی جس میں سعودی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *