مزاح کی دنیا کے بے تاج بادشاہ عمر شریف کو مداحوں سے بچھڑے 4 برس بیت گئے۔

کراچی (پبلک پوسٹ )
عمر شریف کو مداحوں سے بچھڑے 4 سال ہوگئے

مزاح کی دنیا کے بے تاج بادشاہ عمر شریف کو مداحوں سے بچھڑے 4 برس بیت گئے۔

اسٹیج شوز، تھیٹر، ٹی وی اور فلم عمر شریف نے فن کے ہر میدان میں شہرت کمائی۔

ان کے مکالمے آج بھی لوگوں میں مسکراہٹیں بکھیر دیتے ہیں۔ عمر شریف کے اسٹیج شوز کی پرانی ویڈیوز آج بھی لوگوں کو کھل کر ہنسنے پر مجبور کردیتی ہیں۔

لیجنڈری کامیڈین و اداکار کو ان کی خدمات کیلئے تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔

عمر شریف 2 اکتوبر 2021 کو عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کے باعث 66 برس کی عمر میں جرمنی میں دوران علاج انتقال کر گئے تھے۔

لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے کامیڈی کنگ عمر شریف کراچی میں عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں مدفون ہیں

Check Also

سوات:‌ سیدو شریف اسپتال میں 6افغان ڈاکٹروں کو کام سے روک دیا گیا

سوات: صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں واقع سیدو شریف اسپتال میں چھ افغان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *