بچوں میں پیٹ کے کیڑوں کے خاتمے کی6 روزہ مہم 5 جنوری سے شروع ہوگی

کراچی میں بچوں میں پیٹ کے کیڑوں کے خاتمے کی 6 روزہ مہم کے دوران 60 لاکھ بچوں کو پیٹ کے کیڑوں کے بچاو کی خوراک دی جائے گی۔

5 سے 14 سال تک کی عمر کے بچے اور بچیوں کو خوراک دی جائے گی۔ مہم کے دوران 15 سے 18 سال تک کی عمر کی لڑکیوں کو بھی یہ خوراک دی جائے گی۔

مہم میں تعلیم کے سرکاری اور نجی اسکول اور گھروں تک یہ مہم چلائی جائے گی۔ مہم میں 10 ہزار سے زائد ہیلتھ ورکرز شامل ہوں گے۔

پاکستان ڈی وارمنگ انیشیٹیو کے سینئر پروگرام منیجر قدیر بیگ کا کہنا تھا کہ یہ کراچی کی دوسری لائنچنگ ہے۔ مہم اگلے ہفتے ہے۔ یہ کوئی چھوٹا پروگرام نہیں۔

اب تک پچاس ملین بچے کو ہم کور کر چکے ہیں۔ اس کے اندر ڈھائی لاکھ کے قریب ٹیچرز اور ہیلتھ ورکرز شامل ہوتے ہیں۔ دو لاکھ سینتیس ہزار اسکول شامل ہیں.

Check Also

سندھ حکومت کا سہیل آفریدی کوکراچی میں پروٹوکول دینے کا اعلان

حکومت سندھ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو کراچی میں پروٹوکول دینے کا اعلان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *