دلجیت دوسانجھ اور ہانیہ عامر کی فلم “سردار جی 3” نے نئی تاریخ رقم کر دی

بھارت میں تنازع کا شکار ہوکر ریلیز نہ ہونے کے باوجود بھارتی پنجابی اداکار و گلوکار دلجیت دوسانجھ اور ہانیہ عامر کی فلم “سردار جی 3” نے اوورسیز میں نئی تاریخ رقم کر دی۔

دلجیت دوسانجھ اور ہانیہ عامر کی مشترکہ فلم سردار جی 3 نے بین الاقوامی سطح پر زبردست کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایک اور سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔ بھارت میں ریلیز پر پابندی کے باوجود یہ فلم صرف 15 دنوں میں 50 کروڑ روپے کی اوورسیز کمائی کا ہدف عبور کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔

اس سپر ہٹ فلم نے جمعہ کے روز 1.75 لاکھ امریکی ڈالر کا بزنس کیا، جس کے بعد اس کی مجموعی بین الاقوامی آمدن 60 لاکھ ڈالر (تقریباً 51 کروڑ روپے) تک پہنچ گئی۔ اس طرح سردار جی 3 پنجابی سنیما کی تاریخ میں صرف دوسری فلم بن گئی ہے جس نے بیرونِ ملک 50 کروڑ سے زائد کمائی کی ہے۔

دلجیت دوسانجھ کی ہی فلم جٹ اینڈ جولیئٹ 3 اس سنگِ میل کو عبور کرنے والی پہلی پنجابی فلم تھی۔ اب سردار جی 3 نے کیری آن جٹّا 3 (46 کروڑ) کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایک اور قابلِ ذکر کارنامہ سرانجام دیا ہے۔

Check Also

سابق شوہر کیساتھ بیٹی کی پرورش کیلئے انا قربان کرنا پڑی، سائرہ یوسف

معروف پاکستانی اداکارہ و ماڈل سائرہ یوسف نے انکشاف کیا ہے کہ سابق شوہر شہروز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *