عوام کے لیے اچھی خبر، بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان

اسلام آ باد(پبلک پوسٹ)مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کے لیے ریلیف کی خبر سامنے آئی ہے، جس کے مطابق بجلی ایک روپے 69 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔

تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں درخواست جمع کرادی ہے۔ یہ درخواست ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جولائی کے لیے دی گئی ہے جس پر نیپرا 28 اگست کو سماعت کرے گا۔

اگر نیپرا یہ درخواست منظور کر لیتا ہے تو صارفین کو آئندہ ماہ بجلی کے بلوں میں کمی کی صورت میں ریلیف مل سکتا ہے۔

Check Also

عمران خان کا دورِ حکومت؛ بشریٰ بی بی اہم سرکاری فیصلوں پر اثر انداز ہوتی رہیں، برطانوی جریدہ

برطانوی جریدے نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کے دور حکومت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *