بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دناڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی ہائی الرٹ، دفعہ 144 نافذ

بانی پی ٹی آئی سے آج وکلاء اور فیملی کی ملاقات کا دن ہے، اس سلسلے میں اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

پولیس کی اضافی نفری تعینات کرتے ہوئے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

گورکھپور اور داہگل ناکے پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔ اڈیالہ جیل روڈ پر چیکنگ کے بعد گاڑیوں کو جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

غیرمتعلقہ افراد کو اڈیالہ جیل کی طرف جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

Check Also

زراعت کی بہتری: وزیراعظم کا مزید ایک ہزار طالب علموں کو حکومتی خرچ پر چین بھیجنے کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ لائیو اسٹاک اور زراعت کے شعبے میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *