عمران خان کے نزدیک سب سے بڑی اور کمزور ترین طاقتیں کون سی ہیں؟سلمان اکرم راجہ نے بتادیا

پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ پارٹی ایسے ضمنی الیکشن میں حصہ نہیں لے گی جن کے نتائج پہلے سے طے کر دیے گئے ہوں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کا یہ بھی فیصلہ ہے کہ پی ٹی آئی تمام قائمہ کمیٹیوں سے استعفا دے گی۔ عمران خان کے نزدیک سب سے بڑی طاقت روحانی اور اخلاقی ہے جب کہ سب سے کمزور طاقت جسمانی ہے۔

سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ اپنی جماعت کے بانی چیئرمین سے ملاقات ان کا قانونی حق ہے کیونکہ وہ ان کے وکیل بھی ہیں، لیکن گزشتہ کئی ماہ سے عمران خان کے اہلِ خانہ اور قانونی ٹیم کو ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پہلے سے زیادہ منظم اور فعال ہے لیکن پارٹی کے کارکنان اور رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی لیے کمیٹیوں سے علیحدگی کا فیصلہ کیا گیا تاکہ اس ڈھکوسلے اور مذاق کا مزید حصہ نہ رہیں۔

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ یہ نظام جھوٹ پر قائم ہے، یہاں ضمنی الیکشن بھی بغیر فارم 47 کے نہیں ہونے دیے جاتے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک آزادی میسر ہے وہ آواز بلند کرتے رہیں گے اور اگر انہیں قید یا عقوبت خانے میں بھیجا گیا تو پھر حالات کے مطابق دیکھیں گے۔

Check Also

پاکستان کا یو اے ای کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان کا یو اے ای کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ سہ ملکی سیریز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *