توہین رسالت کا مقدمہ:جرم ثابت ہونے پر3ملزمان کو سزائے موت اور عمر قید کی سزا

توہین رسالت کا مقدمہ:جرم ثابت ہونے پر 3 ملزمان کو سزائے موت اور عمر قید کی سزا
ملزمان کے خلاف 2023 میں پیکا قوانین، 295 سی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا
توہین رسالت کیس میں جرم ثابت ہونے پر عدالت نے 3 ملزمان کو سزائے موت اور عمر قید کی سزا سنادی۔

ملزمان کو سزائے موت ایڈیشنل سیشنز جج افضل مجوکہ نے سنائی، سزائے موت پانے والوں میں شاہد شہزاد، عباس خان اور زر گل شامل ہیں۔

ملزمان کے خلاف 2023 میں پیکا قوانین، 295 سی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا، ملزمان کا تعلق جنوبی وزیرستان، پشاور اور ڈی آئی خان سے ہے۔

مقدمہ پیکا ایکٹ 2016 کے سیکشن 11، تعزیرات پاکستان کی شق 295 سی کے تحت درج تھا
تعزیرات پاکستان کی شق 295 بی، 298 اے کی شق بھی شامل تھی، مختلف شقوں کے تحت ملزمان کو قید اور جرمانے کی سزائیں بھی سنائی گئی ہیں۔

Check Also

کراچی: منشیات بیرون ملک بھیجنے والاعالمی گروہ پکڑا گیا، 8ملزمان گرفتار، 90 کروڑ کی آئس برآمد

کراچی: ٹاسک فورس کراچی اور وفاقی سول حساس ادارے نے بڑی کارروائی میں بین الاقوامی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *