کراچی کیلیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑی کمی کا امکان

اسلام آباد:(پبلک پوسٹ)شہر قائد کے بجلی صارفین کے لیے بجلی 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔

کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی نیپرا کو درخواست دائر کی گئی ہے، نیپرا اتھارٹی کے الیکٹرک کی درخواست پر کل سماعت کرے گی۔

منظوری کی صورت میں صارفین کو 4 ارب 94 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔

کے الیکٹرک نے کمی کی درخواست فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی ہے، بجلی کی قیمتوں میں کمی دسمبر 2024 کے ایف سی اے کی مد میں متوقع ہے۔

نیپرا اتھارٹی درخواست پر سماعت کے بعد حتمی فیصلہ کرے گی۔

Check Also

سی آئی اے پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت ورثاء کا دوسرے روز بھی سڑک پر احتجاج

کراچی (پبلک پوسٹ )سی آئی اے پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت ورثاء کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *