پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے سے متعلق خبروں کی تردید

ترجمان اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے حوالہ سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی تردید کردی۔

منگل کو جاری بیان میں ترجمان اوگرا نے واضح کیا کہ اوگرا کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 73.40 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 84.95 روپے اضافہ کی کوئی سمری وزیرِ اعظم آفس کو نہیں بھجوائی گئی۔

ترجمان اوگرا نے کہا کہ یہ دعویٰ سراسر بے بنیاد ہے اور اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

ترجمان نے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی مذکورہ خبریں من گھڑت اور جھوٹی ہیں، جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام اس طرح کی غیر مصدقہ اطلاعات پر کان نہ دھریں۔

Check Also

کراچی کے قریب 2 غیر ملکی بحری جہازوں میں تصادم،وفاقی وزیر بحری امور نے رپورٹ طلب کر لی

جنید انوار چوہدری نے کراچی پورٹ کے قریب پیش آنے والے بحری حادثے کے حوالے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *