کراچی: دسویں جماعت سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان،80.87 امیدوار کامیاب

کراچی: میٹرک بورڈ کراچی نے دسویں جماعت سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا۔

میٹرک بورڈ انتظامیہ کے مطابق امتحانات میں ایک لاکھ 76ہزار 152 طلبہ رجسٹرڈ ہوئے اور ایک لاکھ 75 ہزار 200 طلباء نے شرکت کی۔

ایک لاکھ 41 ہزار 688 طلبا و طلبات امتحانات میں پاس ہوئے جبکہ 29 ہزار 655 طلبا فیل قرار پائے۔

انتظامیہ کے مطابق امتحانات میں 35529 طلباء نے اے ون، 51022 نے اے گریڈ جبکہ 34910 نے بی گریڈ اور 17153 طلباء نے سی گریڈ حاصل کیا، امتحانات میں طلبا کی کامیابی کا تناسب 80.87 فیصد رہا۔

Check Also

Chicken Road: Quick‑Hit Crash Gaming for the Modern Player

1. The Pulse of Chicken Road in Short Sessions When you open the game, the …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *