ایشیا کپ: پاکستان کیخلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی انجرڈ

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کیخلاف میچ سے قبل بھارتی ٹیم کے اہم کھلاڑی انجری کا شکار ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق آل راؤنڈر اکشر پٹیل کی پاکستان کے خلاف میچ میں شرکت مشکوک دکھائی دے رہی ہے۔

میچ سے قبل پریس کانفرنس میں فیلڈنگ کوچ دلیپ کا کہنا تھا کہ ’وہ ابھی بلکل ٹھیک نظر آرہے ہیں، میں اس بارے میں بس یہی کہہ سکتا ہوں‘۔

واضح رہے کہ اکشر پٹیل گزشتہ روز عمان کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران زخمی ہو گئے تھے۔

کل سپر فور مرحلے کا بڑا میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Check Also

بابر اور سلمان کے پاس کیا راز ہے؟ صبا سلمان کی انسٹا اسٹوری نے سوالات کھڑے کردیے

قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز بابر اعظم نے گزشتہ روز 83 اننگز کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *