آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے متعلق بڑی خبر، اہم ایونٹ منسوخ

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شرکت کے لیے پاکستان آنے والی سے دو ٹیمیوں کی تاخیر سے آمد کی وجہ سے کپتانوں کی پریس کانفرنس منسوخ کر دی گئی۔ پریس کانفرنس کے علاوہ ٹورنامنٹ سے قبل آٹھوں کپتانوں کی آفیشل فوٹو شوٹ بھی نہیں ہوگی۔

کرکٹ پاکستان کے مطابق ایونٹ کی شروعات سے قبل کپتانوں کے ایونٹ کی منسوخی کا فیصلہ کچھ ٹیموں کی تاخیر سے آمد کے بعد کیا گیا۔

آئی سی سی ذرائع کے مطابق انگلینڈ اور آسٹریلیا متعین کردہ تاریخوں کے بعد پاکستان پہنچیں گی۔ انگلینڈ کی ٹیم 18 فروری جبکہ آسٹریلوی ٹیم 19 فروری کو لاہور میں اتر ے گی۔

بنگلادیش اور بھارت 15 فروری کو دبئی جبکہ افغانستان کی ٹیم 12 فروری کو اسلام آباد پہنچے گی۔

دوسری جانب جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ 8 تا 14 فروری تک منعقد ہونےو الی سہ فریقی سیریز کی وجہ سے پہلے ہی پاکستان میں موجود ہوں گی۔

Check Also

جاوید میاں داد عمران خان کا ذکر کرتے ہوئے رو پڑے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری بلے باز جاوید میانداد اپنے سابق ساتھی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *