طویل عرصے سے غیر فعال پارہ چنار ایئر پورٹ دوبارہ فعال

خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں واقع پاراچنار ایئرپورٹ کو طویل تعطل کے بعد دوبارہ فعال کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس منصوبے کی بحالی میں پاک فوج، ایف ڈبلیو او اور پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے مشترکہ طور پر کردار ادا کیا۔

رپورٹس کے مطابق پاک آرمی ایوی ایشن نے 26 اپریل کو ایئرپورٹ کی آپریشنل تیاری کا جائزہ لینے کے لیے کامیاب آزمائشی لینڈنگ اور ٹیک آف کیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 6 کامیاب آزمائشی پروازیں مکمل کی گئیں، جبکہ رن وے کو پیشہ ورانہ تقاضوں اور اعلیٰ حفاظتی معیار کے مطابق قرار دیا گیا ہے۔

Check Also

ہانیہ عامر اسٹار ہیں،زیادہ معاوضہ لینے میں برائی نہیں: فیصل قریشی

پاکستانی اداکار فیصل قریشی نے اداکارہ ہانیہ عامر کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور اسٹار پاور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *