پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمان کابھارت میں سوشل میڈیا اکاؤنٹ بند کردیا گیا

پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمان کا بھارت میں سوشل میڈیا اکاؤنٹ بند کردیا گیا

پابندی کا مقصد سچ بولنے والوں کو خاموش کرنا ہے، اقدام کا مقصد پہلگام واقعے کے حقائق کو چھپانا ہے، شیری رحمان

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمان کا بھارت میں سوشل میڈیا اکاؤنٹ بند کردیا گیا ہے۔

سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ بھارت میں سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پابندی کا مقصد سچ بولنے والوں کو خاموش کرنا ہے ، بھارتی حکومت کے اقدام کا مقصد پہلگام واقعے کے حقائق کو چھپانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’بھارت کے اس اقدام کی عالمی سطح پر مذمت ہونی چاہیے، بھارت کچھ بھی کر لے لیکن حقائق سے نہیں بھاگ سکتا ‘۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ بھارت نے پہلگام حملے کے بعد بلاجواز جارحیت کی جس کے خلاف پاکستان نے ذمہ دارانہ انداز میں دفاع کیا ، اگر بھارت نے پھر کسی مہم جوئی کی کوشش کی تو پاکستان مؤثر جواب دے گا۔

Check Also

فراڈ اور کرپشن میں ملوث ریلوے کنسٹریکشن پاکستان کے 3 سابقہ افسران گرفتار

فراڈ اور کرپشن میں ملوث ریلوے کنسٹریکشن پاکستان لمیٹڈ کے 3 سابقہ افسران کو گرفتار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *