کراچی (پبلک پوسٹ )
سولو پرفارمنس کے علاوہ معروف ماڈل و ایکٹر مہریار مغل کے ہمراہ مشترکہ پرفارم پرفارمنس دینگی
فلمسٹار لیلیٰ کا شمار پاکستان فلم انڈسٹری کی کامیاب اداکارہ کے طور پر کیا جاتا ہے،
جنہوں نے بے شمار فلموں میں اپنی بہترین کردار نگاری کی بدولت شہرت حاصل کی ہے ا
ان کی اداکاری کا سفر نہ صرف فلموں تک محدود رہا،
بلکہ وہ اس وقت ٹی وی چینلز پر بھی اپنی بہترین پرفارمنس سے لوگوں کے دلوں پر راج کر رہی ہیں
وحیدی آرٹ پروڈکشن کی جانب سے ٹریبیوٹ ٹو ملکہ ترنم نورجہاں میں لیلی کی پہلی بار کراچی اسٹیج پر لائیو پرفارمنس بھی ایک یادگار موقع ثابت ہوگا،
جہاں وہ اپنی پرفارمنس کے جوہر دکھائیں گی
وحیدی آرٹ پروڈکشن کے رواں روح سہیل کاشمیری کا کہنا ہے کہ لیلیٰ ایک بہترین ایکٹرس ہیں لیلی کی شرکت سے پروگرام میں مذید چار چاند لگ جائیں گے
لیلی اپنی سولو پرفارمنس اور مہر یار مغل کے ساتھ مشترکہ پرفارمنس سے پروگرام کو رونق بخشیں گئیں
جبکہ فلمسٹار لیلیٰ کا کہنا ہے کہ نور جہاں کے گانوں پر پرفارم کرنا ان کے لیے ایک اعزاز کی بات ہوگی،
اور وہ اس موقع کو اپنی فنی زندگی کا اہم حصہ بنائیں گی واضع رہے کہ فلمسٹار لیلی کراچی میں پہلی بار ملکہ ترنم نورجہاں کے گتیوں پر سولو پرفارمنس کے علاوہ معروف ماڈل و ایکٹر مہر یار مغل کے ہمراہ بھی پرفارم کرینگی مہر یار مغل ایک بہترین پرفارمر ہیں جو کہ بے شمار پروگرامز میں اپنی شاندار پرفارمنس پیش کرچکے ہیں
وحیدی آرٹ پروڈکشن کی جانب سے ٹریبیوٹ ٹو ملکہ ترنم نورجہاں میں فلسٹار لیلی کے ہمراہ ڈوئیٹ پرفارمنس میں اسٹیج پر جلولے بکھیرتے نظر آئیں گے دونوں فنکاروں کی مشترکہ پرفارمنس ٔ ایک بہترین منظر پیش کرے گی اور پروگرام کو رونق بخشے گی مذکورہ پروگرام کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں پروگرام میں شوبز انڈسٹری کے مشہور فنکار شرکت کر کہ ملکہ ترنم نورجہاں کو شاندار ٹریبیوٹ پیش کرینگے
THE PUBLIC POST