نوکری کا جھانسا دے کر خاتون سے اجتماعی زیادتی،ملزمان نے گردہ بھی نکال لیا

لاہور:چوہنگ کے علاقے میں نوکری کا جھانسا دے کر خاتون سے اجتماعی زیادتی اور گردہ نکالنے کا لرزہ خیز واقعہ سامنے آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے اور ہدایت کی ہے کہ واقعے میں ملوث تمام ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔

واقعے کی تفصیلات کے مطابق خاتون کو نوکری کا جھانسا دے کر اغوا کیا گیا اور بعد ازاں اسے پنڈی منتقل کر دیا گیا جہاں اُسے ایک کوٹھی میں قید رکھ کر مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

بعد ازاں میڈیکل چیک اپ کے دوران انکشاف ہوا کہ خاتون کی بائیں جانب گردہ موجود نہیں ہے۔

حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ اس سنگین جرم میں ملوث تمام عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی عزت و حرمت پر حملہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ متاثرہ خاتون کو مکمل قانونی، طبی اور نفسیاتی معاونت فراہم کی جائے گی۔

چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کا کہنا تھا کہ خواتین کے خلاف جرائم پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، انصاف ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور خواتین کے لیے محفوظ پنجاب ہمارا عزم ہے۔

Check Also

وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی اہم ملاقات آج متوقع، سیاسی و علاقائی صورتحال پر مشاورت ہو گی

وزیرِاعظم شہباز شریف اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان آج اہم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *