آڈیو لیک کیس میں علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے آڈیو لیک کیس میں سابق وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، عدالت نے گنڈا پور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللہ بلوچ نے کیس پر سماعت کی۔ علی امین گنڈا پور کی جانب سے کوئی بھی پیش نہ ہوا۔

علی امین گنڈا پور کی عدم دستیابی کے باعث فرد جرم کی کارروائی مؤخر کردی گئی۔ عدالت نے آج کیس فرد جرم عائد کرنے کیلئے مقرر کر رکھا تھا۔ بعدازاں عدالت نے آڈیو لیک کیس پر سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کردی۔

علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔

Check Also

پی ٹی آئی لانگ مارچ، اسلام آباد میں رینجرز کی تعیناتی میں 15اکتوبر تک توسیع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیشِ نظر حکومت نے سکیورٹی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *