کراچی: موبائل پیکج نہ کروانے پر لڑکی کی خودکشی،تحقیقات جاری

کراچی (پبلک پوسٹ )
کراچی کے علاقے لیاری آگرہ تاج میں 15 سال کی لڑکی کی مبینہ خودکشی کے واقعے کی تفتیش جاری ہے، پولیس نے اہلخانہ کے ابتدائی بیانات قلمبند کرلیے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق والدہ کا دعویٰ ہے کہ بیٹی نے موبائل پیکج کروانے کا کہا تھا، والدہ کی جانب سے انکار پر بیٹی نے خودکشی کی۔

اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ہادیہ غصے کی شدید تھی، ناراض ہو کر انتہائی اقدام اٹھایا۔

پولیس کے مطابق متوفیہ کے والد ڈرائیور اور والدہ گھروں میں کام کرتی ہیں، واقعے کے وقت والد کام پر اور والدہ گھر سے باہر سبزی لینے گئی تھیں۔

واضح رہے کہ لیاری آگرہ تاج میں گزشتہ روز 15 سال کی لڑکی نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی تھی۔

Check Also

کراچی پورٹ سے متحدہ عرب امارات کیلئے نئی فیڈر سروس کا آغاز

پاکستان کے معاشی حب کراچی پورٹ سے متحدہ عرب امارات کے لیے نئی فیڈر سروس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *