سعودی حکومت پر تنقید: ایرانی عالم دین حج ادائیگی کے دوران گرفتار

مکہ مکرمہ(پبلک پوسٹ)سعودی عرب میں معروف ایرانی مذہبی اسکالر غلام رضا قاسمیان کو سعودی حکومت کے خلاف تنقیدی سوشل میڈیا پوسٹ کرنے پر گرفتار کر لیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق، ایرانی عالم فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود تھے، جہاں انہیں گرفتار کیا گیا۔

ایرانی عدلیہ نے اس گرفتاری کو غیر منصفانہ اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اس معاملے پر سعودی وزارت اطلاعات نے تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ “ہم ایسی کسی بھی کارروائی کی مذمت کرتے ہیں جو مسلم اتحاد کو نقصان پہنچائے، خاص طور پر حج جیسے مقدس موقع پر۔”

انہوں نے مزید کہا کہ ایران، سعودی عرب سے اپنے تعلقات کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

Check Also

بھارتی اداکارہ شیفالی زری والا کی موت پر مفتی طارق مسعود کا بیان وائرل، عبرت کا پیغام دے دیا

حال ہی میں اینٹی ایجنگ انجیکشنز کے باعث دل کا دورہ پڑنے سے مرنے والی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *