راولپنڈی(پبلک پوسٹ )پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے نمائندگان کا کہنا ہے کہ ڈی ریگولیشن ہونے سے کراچی سے نارتھ تک پیٹرول مہنگا ہوگا اس لیے ڈی ریگولیشن ہمیں منظور نہیں۔
راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کوآرڈینیٹر راجا وسیم نے کہا کہ مصدق ملک کے بیان کے حوالے سے آج ہم وضاحت کریں گے، ہم نے مصدق ملک کو خط لکھے لیکن جواب نہیں دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے 13 سے 14 ہزار پیٹرول پمپس ہیں، عوام کو ریلیف دینے کے لیے حکومت ہمارے ساتھ بیٹھے اور لیوی ختم کریں تاکہ عوام کو ریلیف ملے، عوام کو 60 روپے پیٹرول سستا ملنے چاہیے۔
