جنید صفدر کی دوسری شادی کی تفصیلات سامنے آگئیں، رشتہ کیسے ہوا؟

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جنید صفدر کی بیٹی ن لیگی رہنما شیخ روحیل اصغر کی پوتی شانزے اصغر سے بات چیت طے ہوگئی ہے اور دونوں جلد ازدواجی بندھن میں بندھ جائیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جنید صفدر کی عائشہ سیف کے ساتھ شادی ہوئی تاہم یہ رشتہ زیادہ عرصے چل نہیں سکا تھا۔

اب لیگی رہنما روحیل اصغر نے اپنی پوتی اور مریم نواز کے بیٹے کے رشتے کی تصدیق کی اور بتایا کہ ’میری پوتی شانزے کی مریم نواز کی چھوٹی بیٹی ماہ نور سے بہت اچھی دوستی ہے‘۔ جو جنید صفدر کی چھوٹی بہن بھی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں فیملیز کی ملاقات ہوئی جس میں جنید صفدر کیلیے شانزے کو پسند کیا گیا اور پھر اُن کے گھر والوں نے باقاعدہ رشتہ بھی دیا جس کو ہم نے قبول کرلیا۔

روحیل اصغر نے بتایا کہ شادی کی تقاریب 16 سے 18 جنوری 2026 کے دوران منعقد ہوں گی جبکہ مہندی کی رسم جاتی امرا میں ہوگی اور بارات لاہور جبکہ ولیمہ جاتی امرا میں منعقد کیا جائے گا۔

Check Also

معروف اداکار نے 46 سال کی عمر میں اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا 

ایچ بی او کے مشہور ڈرامے ’دی وائر‘ میں ’زیگی سوبوٹکا‘ کے کردار سے شہرت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *