کراچی: معمار موڑ کے قریب گاڑی کی ٹکر سےپولیس اہلکار شہید

کراچی کے علاقے معمار موڑ کے قریب گاڑی کی ٹکر سے پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔

اس حوالے سے ڈی ایس پی سہراب گوٹھ کا کہنا ہے کہ افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے معمار موڑ کے قریب پیش آیا جہاں گاڑی کو مشکوک سمجھ کر پولیس نے روکنے کی کوشش کی۔

ڈی ایس پی نے کہا کہ کار سواروں نے پولیس اہلکار کو ٹکر ماری اور فرار ہوگئے جس کے بعد اہلکار شہید ہو گیا، اہلکار کی شناخت عبدالمنان کے نام سے ہوئی جو سائٹ سپرہائی وے تھانے میں کانسٹیبل تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد پولیس نے 2 ملزمان کو سائٹ سپرہائی وے سے گرفتار کر لیا ہے، ملزمان کی گاڑی سے چھالیہ اور گٹکا برآمد کیا گیا ہے۔

Check Also

پی ٹی آئی لانگ مارچ، اسلام آباد میں رینجرز کی تعیناتی میں 15اکتوبر تک توسیع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیشِ نظر حکومت نے سکیورٹی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *