چینی کی قیمتوں میں کمی کیلئے 5 لاکھ ٹن چینی امپورٹ کرنے کا عمل شروع

کراچی (پبلک پوسٹ) وزارت غذائی تحفظ نے کہا ہے کہ چینی کی قیمتوں میں کمی کےلیے پانچ لاکھ ٹن چینی امپورٹ کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

وزارت غذائی تحفظ کے اعلامیے کے مطابق چینی کی امپورٹ حکومتی شعبے کے ذریعے کی جا رہی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ چینی کی قیمتوں میں توازن برقرار رکھنے کے لئے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔

چینی کی امپورٹ ماضی سے مختلف بہتر حکمت عملی سے کی جارہی ہے۔

وزارت غذائی تحفظ نے اپنے اعلامیے میں یہ وضاحت بھی کی کہ جب حکومت نے چینی ایکسپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا، اس وقت ملک میں چینی وافر مقدار میں دستیاب تھی اور اب چینی کی قیمتوں میں استحکام کے لئے چینی امپورٹ کی جا رہی ہے۔

Check Also

سی آئی اے پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت ورثاء کا دوسرے روز بھی سڑک پر احتجاج

کراچی (پبلک پوسٹ )سی آئی اے پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت ورثاء کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *