لاہور(پبلک پوسٹ )وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیراعلیٰ مریم نواز سے متعلق ایک جماعت اور اس کے لوگ مسلسل مغلظات بک رہے ہیں۔اپنے بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ پہلے بانی پی ٹی آئی عمران خان مریم نواز کے بارے میں اخلاقیات سے گری ہوئی گفتگو کرتا تھا، اب یہ کام علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر سیف نے بھی شروع کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ خط بازیاں کرنا آپ کے لیڈر اور آپ لوگوں کی پرانی عادتیں ہیں جو آج تک نہیں بدلیں، بانی پی ٹی آئی کی ٹریننگ پر ہی وزیراعلیٰ کے پی اور ان کے ترجمان مریم نواز کے بارے میں ایسی گفتگو کرتے ہیں۔ انکی زبان، انکی باتوں سے انکی خاندانی اقدار اور انکی فیملی کی خواتین پر ترس آتا ہے۔
